امریکی انتخابات میں پاکستانی سیاست کی جھلک نظر آنے لگی

امریکی انتخابات میں پاکستانی سیاست کی جھلک نظر آنے لگی

لیجیے ایک دوسرے کے کردار اور ذاتی زندگی پر جملے کسنے کا وقت ختم ہوا کیونکہ آج امریکہ یہ طے کرنے جا رہا ہے کہ اگلا صدر کون ہو گا۔ ان امریکی صدارتی انتخابات پر رپورٹنگ کے دوران بہت سے ایسے مواقع آئے جب محسوس ہوا کہ وائٹ ہاؤس پر اقتدار قائم کرنے کی جنگ جیسے مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی کے درمیان ہو رہی ہے۔ عمران خان کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی انتحابی مہم کے سابق رکن شکایت کرتے نظر آئے کہ وہ کسی کی بات نہیں سنتے، چاہے اس میں ان کا خود ہی کا نقصان کیوں نہ ہو رہا ہو۔ بالکل جس طرح جب عدالتیں عمران خان کے حق میں بات کرتی ہیں تو وہ ان کی تعریف کرتے ہیں اور جب فیصلہ پسند نہ آئے تو انگلیاں اٹهاتے ہیں، اسی طرح کا رشتہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ایف بی آئی کے درمیان نظر آیا۔ ہلیری کی ای میل کی تحقیقات کا اعلان ہوا تو وہ ایف بی آئی کے چیف کے قصیدے پڑهنے لگے اور اب جب ہلیری کو ایک مرتبہ پهر بے قصور قرار دیا گیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے پرانا راگ پھر سے الاپنا شروع کر دیا ہے کہ یہ نظام ہی بدعنوان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*