امریکی انجینئرز کی حیرت انگیز ایجاد، سیکنڈز میں چارج ہونے والی بیٹری

امریکی انجینئرز کی حیرت انگیز ایجاد، سیکنڈز میں چارج ہونے والی بیٹری

امریکی انجینیئروں نے نینوٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی لچکدار بیٹری تیار کی ہے جسے سپر کیپیسٹر کہا جاسکتا ہے اور اس سے فون کو سیکنڈوں میں چارج کیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی سینٹرل فلوریڈا کے ماہرین کی تیارکردہ بیٹری اپنی افادیت ضائع کیے بغیر 30 ہزار مرتبہ چارج ہوسکتی ہے۔ تحقیق کرنے والے ماہر اور اس کی رپورٹ کے مصنف کا کہنا ہےکہ ’’ان کے سپر کیپیسٹر صرف چند سیکنڈ میں موبائل فون کو چارج کرسکتے ہیں جو ایک ہفتے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ نینوبیٹریوں کو چھوٹے آلات چارج کرنے کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے اور بجلی کی زیادہ مقدار کو ایک جگہ مرکوز رکھا جاسکتا ہے۔ نظری طور پر اس سے بیٹریاں 1500 گنا کم وقت میں چارج کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*