امریکی شہر لاس اینجلس میں سسپنس سے بھرپور امریکن سائنس فکشن فلم ’ارائیول‘کے رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر کا انعقاد

امریکی شہر لاس اینجلس میں سسپنس سے بھرپور امریکن سائنس فکشن فلم ’ارائیول‘کے رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر کا انعقاد

امریکی شہر لاس اینجلس میں سسپنس سے بھرپور امریکن سائنس فکشن فلم ’ارائیول‘کے رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں فلم کے ہدایتکارڈینس ولینیوو ،اداکارہ ایمی ایڈمز اور اداکار جیریمی رینر سمیت دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگادیئے۔ڈینس ولینیووکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی ٹیم کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک پراسرار اسپیس کرافٹ کا جائزہ لینے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ایمی ایڈمز،جیریمی رینر،فورسٹ ویٹیکر،مائیکل اسٹلبرگ،ٹزی مے اور مارک او برین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔شون لیوی اور ڈین لیوین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 11نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*