امریکی صدارتی انتخابات میں دو روز باقی اور حریف امیدوار ووٹروں کو قائل کرنے میں مصروف

امریکی صدارتی انتخابات میں دو روز باقی اور حریف امیدوار ووٹروں کو قائل کرنے میں مصروف

عمارہ علوی ….امریکی صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔۔۔اور دونوں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم بھی عروج پر ہے ۔۔۔دونوں امیدوار ووٹرز کو متاثر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔۔۔

1

جہاں ٹرمپ نے اپنی حریف کلنٹن کے  صدر بننے کی صورت میں ملک کا ایک تاریک تصور پیش کیا ہے ۔۔۔وہیں کلنٹن نے اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ “اتحاد میں استحکام ہے۔۔۔جب کہ الیکشن کے دوران القاعدہ کے حملوں کا بھی خدشہ ہے ۔۔۔جس کے پیش نظر امریکی خفیہ ایجنسیوں نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔۔۔

2

القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے باعث نیویارک شہر اور اس کے گرد و نواح میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔۔۔ ایک رپورٹ کے مطابق 45 ویں امریکی صدر بننے کے میجک فیگر۔۔۔  کے اعداد و شمار کے مطابق ہلیری کلنٹن 227 ۔۔۔جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 164 ووٹ لینے میں کامیاب ہوں گے۔۔۔

3

ادھر 37 ریاستوں میں قبل از ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔۔۔8 نومبر سے پہلے ڈالے گئے تین کروڑتیس لاکھ ووٹوں میں ہلری کی سبقت کے اشارے ملے ہیں۔۔۔انتخابی مہم میں گلوکار اور اداکار بھی کود پڑے ہیں۔۔۔ اوہایو میں ہلیری کلنٹن کی ریلی میں معروف اداکار بیونسے اور جے زی نے پرفارم کر کے ہلیری کے حق میں آواز بلند کی۔۔۔کلنٹن کو گو کہ ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے ۔۔۔

4

لیکن یہ برتری گزشتہ ماہ کی نسبت کم ہوئی ہے۔۔۔ایک سروے میں 34 فیصد لوگ کلنٹن کو ایماندار اور قابل بھروسہ سمجھتے ہیں۔۔۔ جب کہ 33 فیصد ٹرمپ کو ایسا تصور کرتے ہیں۔۔۔دونوں امیدواروں کے درمیاں مقابلہ سخت ہوتا جا رہا ہے ۔۔۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے میں صرف دو روز باقی ہیں۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کے آخر امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*