امریکی صدراوبامانےصدارت چھوڑنےکےبعدبھیس بدل کرسیرسپاٹےکی تیاری کرلی

امریکی صدراوبامانےصدارت چھوڑنےکےبعدبھیس بدل کرسیرسپاٹےکی تیاری کرلی

اگلی بارجرمنی آؤں گاتوچشمہ لگاؤں گا،ہیٹ پہنوں گا،شایدداڑھی بھی رکھ لوں،امریکی صدراوبامانےصدارت چھوڑنےکےبعدبھیس بدل کرسیرسپاٹےکی تیاری کرلی۔جرمن اخبار کودیے گئے انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ میری مقبولیت آج بھی اسی قدرہے جتنی میرے انتخاب کےوقت تھی، حقیقت یہ ہے کہ امریکا سیاسی طورپر کافی عرصے سے تقسیم ہے۔انہوں نے کہا کہ ری پبلیکنز اکثریتی ایوان نمایندگان میں مجھے درپیش چیلنجوں سے بھی عیاں تھا، تقسیم کی ایک وجہ شہری علاقوں میں اقتصادی ترقی کی شرح دیہی علاقوں سے بہترہونا ہے،اگرعالمگیرمعیشت پسماندہ طبقات کوخاطرمیں نہ لائی تودنیابھرمیں ایسی تقسیم بڑھےگی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے حوالے سے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ شایدلاکھوں ایسےافرادہوں جنہوں نے پہلےمجھےاوراس بارڈونلڈٹرمپ کوووٹ دیا، یہ نظریاتی بنیاد پرنہیں بلکہ تبدیلی کی لہرکےلیےہے، انتخابی نتائج بعض اوقات امریکی عوام کےتاثرات کےمکمل ترجمان نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم چلانااورحکومت کرنا 2مختلف چیزیں ہیں،ری پبلیکنزجان لیں گے کہ جن امورکومیں نے شروع کیا انہیں الٹ پلٹ کرنافائدہ مندنہیں ہوگا، ایران نے وعدے پورےکیے،اس ڈیل کوعالمی حمایت حاصل ہے،بالآخرٹرمپ مان لیں گےکہ ایران ڈیل کوختم کرنادانشمندی نہیں ہوگی۔امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کےراز افشا کرنےوالے سابق اہلکاراسنوڈون سے متعلق سوال پر صدر اوباما نے کہ میں ایسے شخص کومعاف نہیں کرسکتاجوعدالت کےسامنےپیش نہ ہواہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*