امریکی مسلمانوں کی رجسٹری کا کوئی پلان نہیں ہے۔وائٹ ہاوس

امریکی مسلمانوں کی رجسٹری کا کوئی پلان نہیں ہے۔وائٹ ہاوس

ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹاپ ایڈوائزر اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبسکا کہنا ہے کہ امریکی مسلمانوں کی رجسٹری کا کوئی پلان نہیں ہے۔وائٹ ہاوس کے نو منتخب چیف آف اسٹاف رینس پرائیبسنے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن کے قوانین میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کررہی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب کردہ وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف نے یہ بھی کہا کہ امریکی مسلمانوں کی ڈومیسٹک لسٹ تیار کرنے سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں ہے۔امیگریشن کے بارے میں ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں یا جہاں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے، ان ممالک یا خطوں کی امیگریشن وقتی طور پر معطل کردی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*