امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ بن گئی

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ بن گئی

امریکا کے عالمی شہرت یافتہ فوربز میگزین کے مطابق امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ بن گئی ہیں ۔امریکی نوجوان گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے میدان مار لیا،سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ بن گئیں ،فوربز میگزین کے مطابق چھبیس سال کی ٹیلر سوئفٹ نے اس سال سترہ ارب پچاسی لاکھ روپے اپنی تجوری میں بھرے۔دوسرے نمبر پر رہیں گلوکارہ آڈیل،اٹھائیس سال کی برطانوی گلوکارہ نے اس سال ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زیادہ کمائے۔دوہزار تیرہ میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے والی پاپ کوئن میڈونا اس سال تیسرےنمبر پرآگئیں،اٹھاون سالہ میڈونا نے اس سال اپنے میوزک البم سے ساڑھے سات ارب روپے سے زیادہ کمائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*