امریکی کانگریس میں پہلی بار باحجاب خاتون رکن منتخب

امریکی کانگریس میں پہلی بار باحجاب خاتون رکن منتخب

 امریکی کانگریس میں پہلی بار ایک با حجاب مسلم سیاہ فام خاتون الہان عمر کو بطور رکن منتخب کیا گیا 34 سالہ الہان عمر صومالوی نژاد ہیں الہان عمر 12 سال کی عمر میں اس وقت امریکا پہنچی تھی جب ان کے آبائی وطن صومالیہ میں خانہ جنگی کا آغاز ہوگیا تھا۔ صومالیہ سے امریکا پہنچنے سے پہلے انہوں نے 4 سال کینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں گزارے تھے۔ الہان عمر شمالی کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں جن کی شادی سن 2009 میں احمد نور سعید المی سے ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا سیاسی سفر ڈیموکریٹک پارٹی سے شروع کیا تھا۔اس طرح وہ پہلی صومالی نڑاد امریکی خاتون بن گئیں جنھیں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*