انتشار پھیلانے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی :شہباز شریف

انتشار پھیلانے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی :شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے دھرنے کی دھمکیوں کے پیچھے تیز رفتار ترقی کا خوف تھا ، باشعور عوام انتشار کی سیاست سے یکسر لاتعلق رہے ۔ شہباز شریف کا کہنا ہے دھرنا گروپ کو خوف ہے ، اگر سی پیک کے تحت منصوبے مکمل ہوئے تو ان کی ذاتی مفادات کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان سے جہالت ، بے روزگاری اور مایوسی کے اندھیرے چھٹنے کا وقت آگیا ہے ، سی پیک سے ملک کی تقدیر بدلے گی ، توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک روشن ہوگا ، اندھیرے چھٹ جائیں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*