اوپن مارکیٹ ڈالر مزید 50پیسے مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ ڈالر مزید 50پیسے مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روز میں 50 پیسے مہنگا ہوکر 107 روپے 20 پیسے میں فروخت ہونے لگا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 104 روپے 80 پیسے پر آگیا ہے۔ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر کا کہنا ہے کہ کرنسی کی اسمگلنگ اور ترسیلات میں کمی کے باعث روپے کی قدر میں دبائو دیکھا جارہا ہے، جس کی وجہ سے 2 روز میں مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور ڈالر 107 روپے 20 پیسے میں فروخت ہونے لگا ہے ۔ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کرنسی کی اسمگلنگ اور کرنسی کی ایکسپورٹ میں رکاوٹ کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔دوسری جانب فارریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے کم ہوکر 104 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*