آئیڈیاز 2016:پاکستان کے یوکرین اور ترکی کے ساتھ معاہدے طے پا گئے

آئیڈیاز 2016:پاکستان کے یوکرین اور ترکی کے ساتھ معاہدے طے پا گئے

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کے دوسرے روز پاکستا ن اور یوکرین کے درمیان 200الخالدٹو ٹینک اور پاکستان اور ترکی کے درمیان 52 سپر مشاق طیاروں کا معاہد ہ طے پاگیا ہے۔دفاعی نمائش 2016 ء میں پاکستان کے یوکرین اور ترکی کے ساتھ معاہدہ طے پاگئے ہیں ، پاکستان اور یوکرین کے درمیان معاہدے پر پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر اور یوکرین کے ہم منصب نے دستخط کیے ہیں۔معاہدے کے تحت یوکرین ،پاکستان کو 200 الخالد ون فیزٹوٹینکوں کے لیے انجن فراہم کرے گا، وزیربرائے دفاعی پیدوار رانا تنویر کا کہنا تھاکہ ہتھیاریاآلات خریدیں گےتواس کی ٹیکنالوجی بھی ساتھ آئےگی۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہواہے، روسی دفاعی صنعتوں کےبڑے نام نمائش میں شرکت کررہےہیں۔وزیربرائے دفاعی پیدوار نے کہا کہ بھارت کی جانب سےاشتعال انگیزی جاری ہےاور عالمی برادری کوآگاہ کیا ہے۔ڈائریکٹر ڈپو کموڈور طاہر جاوید کے مطابق پاکستان اور ترکی کو 52 سپر مشاق طیاروں کی فروخت طے پاچکا ہے جو پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کیےگئے سپرمشاق ترکی کو فروخت کئے جائیں گے۔سپر مشاق طیارے پائلٹوں کی تربیت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*