آئی فون ’’8‘‘ کے نئے ماڈل میں پچھلے تمام ماڈلز کے ریکارڈ توڑ دینے کی صلاحیت

آئی فون ’’8‘‘  کے نئے ماڈل میں پچھلے تمام ماڈلز کے ریکارڈ توڑ دینے کی صلاحیت

وال اسڑیٹ جرنل ، میش ایبل اور ٹیکنالوجی تجزیات پیش کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق  اگلے سال آئی فون ایٹ کا نیا  ماڈل پچھلے تمام ماڈلز کا ریکارڈ توڑ دے گا،تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون کی تجربہ گاہوں میں ’’10 سے زائد ماڈلز‘‘ آزمائے جارہے ہیں جب کہ کناروں سے خمیدہ اسکرین کا آپشن اس بار شامل کردیا جائے گا اور اگلے سال 2 کی بجائے 3 مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔ دوسری جانب یہ امکان بھی ہے کہ شاید ایل سی ڈی کی بجائے اوایل ای ڈی  اسکرین پیش کی جائے ۔ اس سے آئی فون ایٹ زیادہ بہتر اسکرین کے ساتھ قدرے پتلا بھی بن جائے گا۔واضح رہے کہ سام سنگ اور زیاؤمی اوایل ای ڈی اسکرین والے اسمارٹ فون پیش کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی زیرِ گردش ہیں کہ آئی فون چارجنگ کے لیے وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ لیکن اس سال غائب ہونے والا ہیڈ فون جیک اب دوبارہ متعارف نہیں کیا جارہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*