آج ثابت ہو گیا شریف خاندان نے عوام اور عدالت سے جھوٹ بولا: عمران خان

آج ثابت ہو گیا شریف خاندان نے عوام اور عدالت سے جھوٹ بولا: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج ثابت ہو گیا کہ شریف خاندان نے عوام اور عدالت سے جھوٹ بولا۔ پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد کپتان نے فرنٹ فٹ پر جارہانہ شارٹس کھیلیں، کہتے ہیں آج کی سماعت کے بعد سارا کیس ختم ہو گیا ہے، پہلے قطری شہزادہ چھلانگ لگا کر آیا، آج اچانک ٹرسٹ ڈیڈ آ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ساری کہانی وہاں ختم ہو جاتی ہے کہ انکے پاس پیسہ ہی نہیں تھا تو انویسٹ کہاں سے ہوتا؟ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ منی ٹریل ہے ہی نہیں، وزیر اعظم نے اسمبلی میں کہا تھا تمام دستاویزات ہیں، آج کوئی دستاویز نہیں آئی۔عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس انکشافات کے بعد سے نواز لیگ کا مؤقف بدل رہا ہے، پہلی کہانی اور تھی، دوسری کچھ اور، تیسری کہانی بالکل الگ ہے، ایک کہانی کہتی ہے پیسہ جدہ گیا اور جدہ سے بر طانیہ گیا جس سے فلیٹ خریدے، قطری حاتم طائی سے پیسے لینے کی دوسری کہانی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کمپنیاں چھپانے کا مقصد اربوں روپے چھپانا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*