آج نون لیگ کی قطری کہانی ختم ہوگئی :جہانگیر ترین

آج نون لیگ کی قطری کہانی ختم ہوگئی :جہانگیر ترین

پاناما کا ہنگامہ جاری ہے ، تحریک انصاف کا کہنا ہے نون لیگ کی قطری کہانی آج ختم ہوگئی ، وزیر اعظم کی تقاریر اور دستاویزات میں تضاد ہے ، بارہ ملین درہم کیسے ملک سے باہر گئے ابھی تک نہیں بتایا گیا ۔ پاناما کا ہنگامہ آج بھی جاری رہا اور عدالت کے باہر بھی میدان لگا ۔ تحریک انصاف کے رہنما آج کی کارروائی سے خوش نظر آئے ۔ جہانگیر ترین نے قطری کہانی کے خاتمے کا کیا اعلان ، کہتے ہیں تقاریر ہوں یا دستاویزات ، تضاد ہی تضاد ہے ۔ اسد عمر بولے پتہ نہیں کون سی چوری کی ، جو اتنی کمپنیاں بنانی پڑیں ، تمام جھوٹ سپریم کورٹ میں کھل کر سامنے آگئے ۔ فواد چودھری نے بھی قوم سے خطاب ، قومی اسمبلی میں تقریر اور عدالت میں جمع کرائے جواب میں تضادات کا ذکر کیا اور کہا وزیر اعظم کی کس بات کو درست سمجھا جائے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*