آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز لاہور گیریژن کے دورے سے کیا۔ آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں پاکستان آرمی اور رینجرز کے بڑے دربار سے خطاب کیا۔جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام کا قیام کوئی آسان ٹاسک نہیں تھا۔ ہماری قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم نے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد کی۔ آرمی چیف لاہور کے بعد کراچی، کوئٹہ اور پشاور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تین سال تک پاک فوج کی کمان ذمہ داری اور قومی جذے سے نبھائی اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے بھرپور جواب دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*