آرمی چیف خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی گرائونڈ کا افتتاح کرینگے

آرمی چیف خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی گرائونڈ کا افتتاح کرینگے

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بدھ کی صبح ڈھاکا سے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وہ پاکستان میں چند دن قیام کے بعد دوبارہ بنگلہ دیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرائونڈ کے افتتاح کی تقریب کیلئے شاہد آفریدی بنگلہ دیش سے وطن واپس آرہے ہیں۔شاہد آفریدی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دعوت پر میدان کے افتتاح کی تقریب میں شریک ہورہے ہیں۔خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح 24نومبر کو ہوگا ۔ کرکٹ میں خدمات پر پاکستان آرمی کی جانب سے خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی گرائونڈ قائم کیا گیاہے۔چند دن پہلے یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی جنرل راحیل شریف نے افتتاح کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*