آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جن دہشت گردوں کی پھانسی کی سزا کنفرم کی ہے ان میں سے کالعدم تحریک طالبان کا ساجد ولد ابراہیم خان پشاور میں پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ میں ملوث تھا۔ فضل الحق پر چار پولیس اہلکاروں کے اغوا اور ان کے ہاتھ کاٹنے کا جرم عدالت میں ثابت ہو گیا۔ دہشتگرد فضل الرحمان ولد فضل کریم کو میجر محمد احسان اور پانچ جوانوں کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔ آرمی چیف نے جاوید خان ، نذیر احمد ، بخت ولی ، زاہد خان ، عمر سعید اور رحمت کو پھانسی چڑھانے پر بھی مہر توثیق ثبت کر دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*