آصفہ بھٹوزرداری اسپتال سے گھر آگئیں

آصفہ بھٹوزرداری اسپتال سے گھر آگئیں

لاہور میں ڈاکٹروں نے آصفہ بھٹو زرداری کو دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے کر اسپتال سےڈسچارج کردیا، بڑی بہن بختاور نے آصفہ کے ٹخنے لگے پلستر پر پیار سے اپنا نام لکھ دیا۔آصفہ بھٹو 16نومبر کو بلاول ہاؤس لاہور میں پھسل کر گر پڑی تھیں اور ان کے دائیں ٹخنے پر چوٹ آئی تھی، انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کرادیا گیا۔چار دن بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال سے فارغ کر کے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، آصفہ بھٹو زرداری کے ٹخنے پر پلستر لگا ہوا ہے، ان کی تیمارداری کےلیے بھائی بلاول اوربڑی بہن بختاوربھی لاہورمیں ہیں،بختاور بھٹو نے لاڈ کا اظہار کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کے پلستر پر انگلش میں اپنا نام لکھ دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*