آف شور کمپنی ، عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری

آف شور کمپنی ، عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری

سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کے معاملے پر عمران خان اور جہانگیر ترین کو جواب دینے کے نوٹسز جاری کر دیئے ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوسرے فریق کو سن کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے ۔ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ، عدالت نے عمران خان اور جہانگیر ترین کا مقدمہ پاناما لیکس کیس کے ساتھ سننے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دوسرے فریق کو سن کر کریں گے ، حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان ، جہانگیر ترین پر جرح کرنا چاہتا ہوں ، عمران خان اپنے پیٹ سے بھی کپڑا اٹھا کر دکھائیں ، عمران خان کی آف شور کمپنی ہے، تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ہے ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، وکیل نے کہا کہ سب کا برابر احتساب ہونا چاہیے، پندرہ نومبر کو میری درخواست لارجر بینچ کے سامنے سنی جائے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دوسری پارٹی کو سن کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے ، عدالت نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*