آواز سے دُگنی رفتار پر سفر کرنے والے مسافر بردار طیارے کا پروٹوٹائپ بنالیا گیا

آواز سے دُگنی رفتار پر سفر کرنے والے مسافر بردار طیارے کا پروٹوٹائپ بنالیا گیا

فضہ سعید۔۔۔۔امریکا کی نجی کمپنی بوم ٹیکنالوجی نے آواز سے دُگنی رفتار پر سفر کرنے والے مسافر بردار طیارے کا پروٹوٹائپ بنالیا ہے جس کی پرواز 2017 کے اختتام تک متوقع ہے،،اس طیارے سے نیویارک سے اسلام آباد تک پہنچنے میں کم از کم 4 گھنٹے45مںٹ لگیں گے۔۔۔۔۔۔یہ طیارہ آواز کے مقابلے میں 2.2 گنا زیادہ  یعنی 2334 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گا۔ اس وقت مسافر بردار طیارے میں نیویارک سے اسلام آباد تک پہنچنے میں کم از کم 20 گھنٹے لگتے ہیں لیکن مستقبل کے اس مسافر بردار طیارے میں یہی فاصلہ صرف 4 گھنٹے 45 منٹ میں طے کرلیا جائے گا۔اسے ماک 2.2 کی زبردست رفتار پر پہنچانے کے لیے اس میں جنرل الیکٹرک کمپنی کے تیار کردہ 3 عدد جدید ترین ٹربوفین جیٹ انجن نصب کیے جائیں گے۔ یہ جیٹ انجن آج کل کے نئے تربیتی لڑاکا طیاروں میں نصب کیے جارہے ہیں جنہیں کمرشل طیارے میں نصب کرنے کے لیے ضروری تبدیلیوں سے گزارا جائے گا۔یہ طیارہ خاصا بڑا اور مسافر بردار طیارے جیسا ہی دکھائی دیتا ہے۔امریکہ نے اسے ’’مکمل نجی‘‘ منصوبہ قرار دے رہا ہے لیکن اس میں ناسا، پریٹ اینڈ وٹنی، لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ، نارتھروپ گرومین، اسپیس ایکس اور اسکیلڈ کمپوزٹس جیسے اداروں کے ماہرین بھی شریک ہیں جو کسی نہ کسی صورت امریکا میں ہوابازی کے سرکاری شعبے سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔اس طیارے کی بدولت سفر میں غیرمتوقع حد تک کمی آسکتی ہے۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*