آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے، شیخ رشید کا خورشید شاہ سے مکالمہ

آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے، شیخ رشید کا خورشید شاہ سے مکالمہ

پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ۔ شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید شاہ سے سوال کیا کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے ہیں۔پارلیمنٹ کی راہداری میں خورشید شاہ اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ۔ شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید شاہ سے سوال کیا کہ شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے ہیں۔ جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں سیاست دان ہوں بے غیرت نہیں، اس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بے غیرت تو عمران خان بھی نہیں ۔خورشید شاہ نے مزاحیہ اندازمیں شیخ رشید کو کہا کہ یہاں ن لیگ والے کھڑے ہیں اس لیے ہم علیحدگی میں بات کریں گے، میں آپ کے ذریعے عمران خان کو اہم پیغام بھجواؤں گا ۔خورشید شاہ نے شیخ رشید کی دکھتی رگ پر بھی ہاتھ رکھا اور دھرنا ختم ہونے پر ان کی مایوسی کی بات چھیڑ دی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*