آگ بجھانے میں مدد ،اسرائیل کافلسطین سے اظہار تشکر

آگ بجھانے میں مدد ،اسرائیل کافلسطین سے اظہار تشکر

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کرکے اسرائیلی شہروں میں خوفناک آگ بجھانے میں مدد دینے اور یہودیوں کو پناہ فراہم کرنے پر فلسطینی صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔اسرائیلی شہر حیفا سمیت چاروں شہروں میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے اسی ہزار افراد بے گھر ہوئے، سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، کئی ملکوں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا، جبکہ فلسطین نے بھی چار فائر ٹینڈر اور چالیس سے زائد رضا کار اسرائیل بھجوائے تھے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے بھی فلسطینی صدر اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی رضاکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اس واقعے سے امید کی کرن روشن ہوئی ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان معاملات مختلف ہوسکتے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*