اٹلی کےقصبے فیرازانو نے ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیروکو پناہ دینےکی پیشکش کردی

اٹلی کےقصبے فیرازانو نے ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیروکو پناہ دینےکی پیشکش کردی

اٹلی کےقصبے فیرازانو نے ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیروکو پناہ دینےکی پیشکش کردی، ڈی نیرو نے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اسٹان رابرٹ ڈی نیرو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے پر اپنے آبائی ملک لوٹنےکااعلان کیا تھا، ان کے آباواجداد 1890 میں اٹلی سے ہجرت کرکے امریکا منتقل ہوئے تھے۔ اٹلی کے قصبے فیرازانو کے میئر نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ڈی نیروپناہ لیناچاہتے ہیں تو ان کے بھراستقبال کےلیےتیارہیں۔فلم ٹیکسی ڈرائیور، ریجنگ بُل اور میٹ دا فوکرز جیسی فلموں کے اسٹار ڈی نیرو نے ٹرمپ کو انتخابی مہم کےدوران شدید تنقید کانشانہ بنایاتھا، یہاں تک کہا تھا کہ دل چاہتا ہے ٹرمپ کے منہ پر مکا ماردوں۔گزشتہ روز امریکی ٹی وی انٹرویو میں نیرو نے کہا کہ اب میں ٹرمپ کو مکا نہیں مارسکتا، وہ صدر بن چکےہیں اور اس عہدے کےلیے میرے دل میں احترام ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*