ایران میں ہونے والے ایک بس حادثے میں 26 شیعہ زائرین ہلاک ہو گئے

ایران میں ہونے والے ایک بس حادثے میں 26 شیعہ زائرین ہلاک ہو گئے

ایران میں ہونے والے ایک بس حادثے میں 26 شیعہ زائرین ہلاک ہو گئے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افراد اربعین یعنی امام حسینؒ کا چہلم منانے کے لیے عراق جا رہے تھے، اندازہ ہے کہ اربعین کے موقع پر کوئی ڈھائی ملین ایرانی شہری عراقی شہر کربلا کا رخ کریں گے۔ایران میں گزشتہ سالوں کے دوران اوسطً ہر سال 28ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے تھے، تاہم اب سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے بعد ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*