ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل کیمارس حیدری کو ملک کی برّی فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل کیمارس حیدری کو ملک کی برّی فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل کیمارس حیدری کو ملک کی برّی فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ایرانی فوج کی زمینی فورسز کے نئے سربراہ باون سالہ جنرل حیدری قبل ازیں زمینی افواج کے قائم مقام کمانڈر تھے،وہ اپنی نوجوانی میں 1980ءسے 1988ء تک لڑی گئی ایران ، عراق جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے برّی افواج کے سابق سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان کو قومی آرمی کا قائم مقام کمانڈر مقرر کیا ہے، وہ اپنے سابقہ عہدے پر 7 سال تک فائز رہے تھے۔واضح رہے کہ ایران کی نیشنل آرمی اور ایلیٹ پاسداران انقلاب کی اپنی الگ الگ فضائی ،بحری اور برّی افواج ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*