ایف بی آئی کیجانب سے ہلیری کیخلاف جعلی دستاویز کی تحقیقات شروع

ایف بی آئی کیجانب سے ہلیری کیخلاف جعلی دستاویز کی تحقیقات شروع

ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن کے خلاف ایسی جعلی دستاویزات زیر گردش تھی جن میں مختلف افراد سے منسوب خطوط میں ہلیری کے بارے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ان میں ڈیموکریٹک سینیٹر ٹام کار سے منسوب ایک خط بھی شامل ہے جس میں ہلیری کو لکھا گیا ہے کہ وہ کسی صورت اس الیکشن کو ہارنا نہیں چاہتے۔ سینیٹر ٹام نے اسے جعلی سازی قرار دیا ہے۔ جعلی دستاویز کچھ عرصے قبل ایف بی آئی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کےحوالے کردی گئی تھیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کومتاثرکرنےکی کوشش ہے جس میں روس ملوث ہوسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*