ایف سی اور حساس اداروں کی تربت کے علاقے ہوشاب میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گردوں گرفتار

ایف سی اور حساس اداروں کی تربت کے علاقے ہوشاب میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گردوں گرفتار

ایف سی اور حساس اداروں نے تربت کے علاقے ہوشاب میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ۔ایف سی ترجمان کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاب میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔ سیکورٹی فورسسز نے جوابی فائرنگ کے بعد کالعدم بلوچ مسلح تنظیم کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 4 آر پی جی 7 راکٹ، 5 عدد رائفل،باردوی مواد اور 63 کلو منشیات برآمد ہوئی ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار افراد علاقے میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں ملوث تھے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*