ایم کیوایم پاکستان ولندن کے کارکن آمنے سامنے

ایم کیوایم پاکستان ولندن کے کارکن آمنے سامنے

میئر کراچی وسیم اختر کو لے کر ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی عزیزآباد میں واقع یادگار شہداء پہنچ گئی جہاں ایم کیو ایم لندن کے کارکن بھی جمع ہوگئے جنہوں نے بانی کے حق میں نعرے بازی کی۔ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں نے بھی جوابی نعرے بازی کی، اس موقع پر پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کر دیا، ایم کیو ایم لندن کے پانچ کارکنوں کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر ،خواجہ اظہار، عامر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے اس صورت حال سے لاتعلقی ظاہر کی۔اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے اپنی رہائی کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی، وہ وہاں ریلی کی صورت میں پہنچے جس کے بعد ان کی ریلی لیاقت آباد سے ہوتی ہوئی عزیزآباد میں یادگار شہداء پہنچی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*