این اے 258ضمنی الیکشن ،تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار

این اے 258ضمنی الیکشن ،تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار

کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ذکی کی زیر صدارت اجلاس میں این اے 258 ضمنی الیکشن کے سیکورٹی پلان اور انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ریٹرننگ افسر اکرام حسین نے شرکا کو بریفنگ دی، این اے 258 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں، رینجرزپولنگ اسٹیشنز کے اندر اورباہر تعینات ہوگی۔پریزائیڈنگ افسران اور رینجرز افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار حاصل ہوںگےجبکہ پاک آرمی کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر تیار ہوگی۔این اے 258 ضمنی الیکشن میں 14 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، حلقے میں4 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ پولنگ کے لیے 287 پولنگ اسٹیشنز اور900 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*