بان کی مون کا ایل او سی پر جاری کشیدہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار

بان کی مون کا ایل او سی پر جاری کشیدہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں ایل او سی پر فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ خطے کےعوام کےساتھ ہے، امید کرتا ہوں پاکستان اوربھارت امن کئے لیے کوششیں کریں گے ۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جاری بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے فوجیوں سمیت متعدد شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*