بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہوگئی

بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہوگئی

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس سال اکتوبر کے آخر تک بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔ ہفتے کے روز اٹلی کے ساحلی محافظوں نے بتایا کہ انہیں لیبیا کے ساحل کے قریب ربڑ کی ایک کشتی سے کم از کم دس نعشیں ملی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دن بھر میں 15 امدادی کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 2100 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ یہ تعداد جمعے کے روز بچائے جانے والے پناہ گزینوں سے دو گنا زیادہ ہے جب 1200 لوگوں کو بچایا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*