برطانوی شخص نے خود کو آگ لگاکر180میٹر کا فصلہ طے کر لیا

برطانوی شخص نے خود کو آگ لگاکر180میٹر کا فصلہ طے کر لیا

شہرت ایک ایسی چیز ہے، جس کی خاطر کچھ لوگ اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے ،لیکن اس خواب کی تعبیر کچھ ہی لوگوں کو ملتی ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اینٹونی بریٹن کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے، جس نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے خود کوآگ لگا لی اور مسلسل 50سیکنڈ تک شعلوں میں گھِرا رہا۔اس اسٹنٹ کے دوران خطروں کے ا س کھلاڑی نے 180میٹر کا فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ اینٹونی پیشے کے طور پر ایک اسٹنٹ مین ہے اور کئی رئیلٹی شوز میں اپنی مہارت کے جوہردکھا کر لوگوں کی داد بھی سمیٹ چکا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹیڈ بیچلر نامی امریکن شخص کے پاس تھا ،جس نے آگ کے شعلوں میں گھرے رہتے ہوئے 161میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*