برطانیہ کے قصبے بلیک پول میں پہلے لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

برطانیہ کے قصبے بلیک پول میں پہلے لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

برطانیہ کے قصبے بلیک پول میں پہلے لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے،رات کی تا ریکی میں منعقد ہونے والے لائٹ پول نامی اس 6روزہ فیسٹیول کیلئے بلیک پول قصبے کی 4کلو میٹر طویل سڑک کو سینکڑوں رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے ۔فیسٹیول کے دوران مختلف عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جارہی ہیں، جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آرہی ہے۔اس موقع پر مختلف فنکاروں کے تیار کردہ دیوہیکل فن پاروں کو بھی لائٹوں سے سجایا گیا ہے، جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، یہ رنگا رنگ میلہ 2نومبر تک جاری رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*