بلاول کا خاندان احتساب کے لیے تیار رہے ، عابد شیر علی

بلاول کا خاندان احتساب کے لیے تیار رہے ، عابد شیر علی

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا پیپلز پارٹی چار سو چالیس واٹ کا جھٹکا ، کہتے ہیں بلاول کا خاندان احتساب کے لیے تیار رہے ، ان کی والدہ کا نام آف شور کمپنی میں ہے ، سب کا احتساب کریں گے ۔ عابد شیر علی سیاسی مخالفین پر جھپٹ پڑے ، بلاول بھٹو سے ایک ہی سانس میں کئی سوال پوچھ ڈالے ۔ بلاول بھٹو کو انکل ٹام کروز قرار دیتے ہوئے کہا ، وہ اپنے والد کو واپس کیوں نہیں لاتے ۔ بلاول بھٹو پر یہ بھی واضح کیا کہ پچھلوں کے معاملات سے وہ دامن چھڑا نہیں سکتے ۔ عابد شیر علی نے مخالفین کو احتساب سے ڈرایا اور بولے شیخ رشید کا تو لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا ۔ وزیر مملکت کی سیاسی گولہ باری پر پیپلز پارٹی کے مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے وزیر اعظم عابد شیر علی کو لگام دیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*