بلاول کو احتساب اپنے گھر سے شروع کرنا ہو گا: عابد شیر علی

بلاول کو احتساب اپنے گھر سے شروع کرنا ہو گا: عابد شیر علی

وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو احتساب اپنے گھر سے شروع کریں ۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ تین حکومتیں نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں کر سکیں ۔ بہتر ہو گا بلاول احتساب اپنے گھر سے شروع کریں ۔عابد شیر علی کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بلاول سے سیاست کی ٹریننگ لیں تاکہ تھوڑی میچورٹی آجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دس لاکھ تو کیا دس ہزار کا مجمع اکٹھا نہ کر سکے ، اتنے تو نواز شریف جہاں جائیں ، وہاں لوگ آجاتے ہیں ۔عابد شیر علی نے پرویز خٹک کو سیکیورٹی رسک قرار دیا اور کہا کہ انتشار پسند جھتہ پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، عمران خان کے دائیں بائیں چور، ڈاکو اور ٹیکس چور کھڑے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*