بنی گالہ جانے کی کوشش پر عارف علوی اور عمران اسماعیل کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا

بنی گالہ جانے کی کوشش پر عارف علوی اور عمران اسماعیل کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا

خیبرپختونخوا کے قافلوں کو روکنے کےلیے موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر کنٹینرز اور رکاوٹیں لگادی گئیں،پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی صوابی کیمپ میں کرین اور بھاری مشینری پہنچادی۔پولیس نے کورنگ روڈ سے عارف علوی اور عمران اسماعیل کو گرفتار کرلیا ہے ،عارف علوی اور عمران اسماعیل نے روکے جانے پرکورنگ روڈپر دھرنا دے دیا تھا ۔لاہور اورپنجاب کے دیگر شہروں سے نکلنے اوراسلام آباد میں داخل ہونے والے راستوں پر بھی نگرانی سخت کردی گئی ہے، کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔علی امین گنڈا پور بنی گالہ پہنچنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں، گاڑی سے شراب برآمد ہونے کا دعویٰ جھوٹ قرار دےکرڈی پی او کو بلڈ ٹیسٹ کا چیلنج کردیا ۔بنی گالا کے داخلی راستے پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور شناختی کارڈ دیکھ کر صرف مقامی رہائشیوں کو ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔بنی گالا میں عمران خان کی تقریر کے دوران کارکن الجھ پڑے، کارکنوں اور عمران خان کی سیکیورٹی اہلکاروں کی ہاتھا پائی میں ایک کارکن زخمی ہو گیا، کارکنوں نے ڈنڈے اور غلیلیں اٹھا لیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*