بھارتی آبدوزوں کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

بھارتی آبدوزوں کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

پاکستان نیوی نے سمندری علاقے میں بھارتی آبدوزوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر انھیں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس نے مسلسل تعاقب سے پاکستانی پانیوں سے دور دھکیل دیا ۔ پاکستان نیوی نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوزوں کا سراغ لگا کر اُسے پاکستانی سمندری علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ترجمان کے مطابق یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اینٹی سب میرین وار فیئر کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذموم عزائم کے حصول کے لئے بھارتی آرمی کے ساتھ ساتھ بھارتی بحریہ بھی اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*