بھارتی ریاست اترپردیش میں بل زیادہ آنے پرشہری نے پاکستانی پرچم لہرادیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں بل زیادہ آنے پرشہری نے پاکستانی پرچم لہرادیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف توپاکستانی پرچم لہرائے ہی جاتے ہیں لیکن اب یہی اقدام بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی شروع ہوچکا ہے جہاں عوام کبھی انتہا پسندوں کے ہاتھوں تنگ آکر تو کبھی مودی حکومت کی جانب سے عدم توجہ اورظلم کے خلاف مختلف طریقوں سے اپنی آوازبلند کرتے ہیں۔ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے 36 سالہ سکھ شہری چاند رپال سنگھ نے پانی اوربجلی کا بل زیادہ آنے پراحتجاج کرتے ہوئے اپنے گھر پرپاکستانی پرچم لہرادیا، جس کے بعد پولیس نے شہری کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔رفتاری کے بعد چاند رپال سنگھ کا کہنا تھا  کہ زیادہ بل بھیجنے پرمتعلقہ حکام توجہ نہیں دے رہے جب کہ باربارشکایت کے باوجود مسئلے کا کوئی حل نہیں نکالا جارہا تھا اس لیے احتجاجاً پاکستانی پرچم لہرایا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری اپنے اس اقدام سے حکام بالا کی توجہ مبذول کرانا چاہتا تھا تاکہ وہ اس کی حالت زارسے آگاہ ہوسکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*