بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ٹرین حادثےمیں ہلاک افراد کی تعداد133ہوگئی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ٹرین حادثےمیں ہلاک افراد کی تعداد133ہوگئی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ٹرین حادثےمیں ہلاک افراد کی تعداد133ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔کانپور کے قریب پوکھرایاں کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے 3 بجے مسافر ٹرین ‘اندور پٹنہ ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔جائے وقوعہ پر 250 پولیس اہلکار تعینات ہیں، وزیر ریل کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بھارت میں ریلوے کا نظام پرانا ہونے کے سبب ٹرین کے حادثے معمول کی بات ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق انڈیا میں ایک دن میں 2 کروڑ 30 لاکھ افراد ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*