بھارتی شہر بھوپال کی جیل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8قیدی فرار ہوگئے

بھارتی شہر بھوپال کی جیل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8قیدی فرار ہوگئے

بھارتی شہر بھوپال کی جیل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8قیدی فرار ہوگئے ،انہوں گارڈ کا قتل بھی کیا،غفلت برتنے پر جیل کے 5 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔بھوپال کی سینٹرل جیل میں رات 2 سے 3 بجے کے درمیان 8 قیدی چادروں کو رسیاں بنا کر جیل کی دیوار سے کودے ، فرار ہونے والے قیدیوں پر غداری،قتل اور ڈکیتی کے الزامات ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ نے پولیس سے معاملے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے جبکہ ریاست بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہےاور دہلی کی تہاڑ جیل کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔پولیس کے مطابق اس کالعدم تنظیم کے7 قیدی 2013 میں بھی مدھیہ پردیش کی خندوا جیل سےفرار ہو چکے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*