بھارتی شہر کانپور میں ٹرین حادثہ، 91ہلاک، 150 زخمی

بھارتی شہر کانپور میں ٹرین حادثہ، 91ہلاک، 150 زخمی

بھارتی شہر کانپور میں مسافر ٹرین کی 14 بوگیاں پٹری سے اترنے سے91مسافر ہلاک اور150 زخمی ہوگئے ۔ ٹرین میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہے۔کانپور سے 65 کلومیٹر دور Pukhrayan میں پٹنا اندور ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا، مسافر ٹرین کی 14 بوگیاں پٹری سےاتر گئیں۔حکام کے مطابق حادثے میں ہلاکتوںکی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کیلئے جلد از جلد تفتیش شروع کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*