بھارتی فوجیوں کی بے رحمی کی انتہا،16 سالہ کشمیری بچے کے جنازے کو بھی نا بخشا

بھارتی فوجیوں کی بے رحمی کی انتہا،16 سالہ کشمیری بچے کے جنازے کو بھی نا بخشا

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 110 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں اور آج تازہ ترین واقعہ میں قابض فوج نے پاکستانی پرچم میں لپٹے بچے کے جنازے میں شریک افراد پر دھاوا بول کر متعدد افراد کو زخمی کردیا۔سری نگر میں بھارتی فوج کی درندگی کا شیکار ہونے والے 16 سالہ کشمیری بچے قیصر صوفی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنانے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ بھارتی فورسز نے نماز جنازہ میں شریک افراد پر شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد، بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*