بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید ہوگئے

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید ہوگئے

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں میں کیپٹن تیمور، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے سات بھارتی فوجی ہلاک کردیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے، بھارتی فوج شہری آبادی پر حملے کررہی ہے جبکہ پاک فوج صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنارہی ہے۔آج صبح بھی بھارتی فوج نے وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے سات شہری شہید اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، بھارتی فورسز نے ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*