بھارتی فوج کے ایمبولینس اور مسافر بسوں پر حملے ناقابل قبول ہیں، وزیراعظم نوازشریف

بھارتی فوج کے ایمبولینس اور مسافر بسوں پر حملے ناقابل قبول ہیں، وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے ایمبولینس اور مسافر بسوں پر حملے ناقابل قبول ہیں ، بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے ، تحریک آزادی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔وزیراعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے دوٹوک پیغام دیا کہ بھارتی فوج کے ایمبولینس اور بسوں پر حملے ناقابل قبول ہیں ۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، تحریک آزادی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔وزیراعظم نے عالمی برداری سے کہا کہ ایل او سی پر صورت حال بہتر بنانے میں کردار ادا کرے ۔ بھارت کی مسلسل جارحیت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ اجلاس میں کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے فوجی جوانوں کا خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*