بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج

India's Border Security Force (BSF) soldiers patrol the fenced border with Pakistan near Jammu February 25, 2010. India and Pakistan held their first official talks since the 2008 Mumbai attacks on Thursday, a meeting that is unlikely to lead to an immediate breakthrough but may help thaw relations between the two nuclear-armed neighbours.   REUTERS/Mukesh Gupta (INDIAN-ADMINISTERED KASHMIR - Tags: MILITARY POLITICS)

پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف پر ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ۔بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے گزشتہ روز ماں بیٹی سمیت مزید تین شہری شہید ہوئے تھے ۔بھارتی افواج نے بٹل سیکٹر کے گاؤں منڈول کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے ماں اور بیٹی جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں ایک شہری شہید ہوا ۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر واضح کیا کہ سول آبادی کو مسلسل نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں ۔ بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رکھے ۔گزشتہ دو روز میں ہونے والی بھارتی فائرنگ سے ایل او سی پر تین خواتین سمیت اب تک چھ شہری شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ز خمی ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*