بھارت: انسانیت سوز واقعہ، مودی سرکار مرُدوں کو بھی نہیں بخش رہی

بھارت: انسانیت سوز واقعہ، مودی سرکار مرُدوں کو بھی نہیں بخش رہی

بے بس شخص نے مردہ بیوی کو ہاتھ گاڑی پر ڈال کر80کلومیٹر کا سفر طے کیا ۔بھارت میں حکمرانی کرنے والی مودی سرکار کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا تو عام سی بات ہے لیکن اب اس حکومت میں مردوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک اسپتال انتظامیہ نے انسانیت کی تذلیل کی مثال قائم کرتے ہوئے مردہ خاتون کی لاش گھرلے جانے کیلئے ایمبولینس دینے کے 5ہزار روپے طلب کیے۔رامولو نامی بھکاری اپنی بیوی کی لاش ہاتھ گاڑی پر ڈال کر ہی گھر کو نکل پڑا لیکن رات میں راستہ بھٹک گیا اور اسپتال سے 80کلو میٹر دور پہنچ گیا۔بے بس اور لاچار شوہر بیچ راستے میں بیٹھا روتا رہا اور مدد کیلئے لوگوں کی منتیں کرنے لگا۔اس شخص کی لاچارگی کو دیکھتے ہوئے مقامی پولیس نے ایمبولینس کا بندوبست کیا جس کے بعد اس کی بیوی کی لاش ایمبولینس میں ڈال کر گھر تک پہنچائی گئی۔واضح رہے کہ مودی سرکار کے دعوؤں کے برعکس بھارت میں حالیہ دنوں میں اس قسم کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*