بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی نئی دہلی دیوالی تقریب میں شرکت

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی  نئی دہلی دیوالی تقریب میں شرکت

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے گزشتہ شب نئی دہلی میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب کا اہتمام بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے کیا تھا، اس تقریب میں بھارت میں امریکی سفیر ، بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ، قومی سلامتی کے بھارتی مشیر اجیت دوول اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اڑی واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں، اس کے باوجود پاکستان نے امرتسر میں اگلے ماہ ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*