بھارت نے انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے شکست دے دی، پانچ میچز کی سیریز میں بھارت نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔وشاکا پٹنم میں ٹیسٹ آخری دن انگلینڈ نے 405 رنز کے تعاقب میں 87 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی، لیکن کوئی انگلش بیٹسمین وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا ،کھانے کے وقفے کے بعد پوری انگلش ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔روی چندر اشون اور جیانت یادیو نے3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بھارت کا میچ میں کامیابی کے بعد حریف انگلینڈ کیخلاف سیریز میں پلڑا بھاری ہوگیا ہے جبکہ تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے موہالی میں کھیلا جائےگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*