بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے: وزیر دفاع

بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے: وزیر دفاع

ایل او سی واقعے پر اپنے ردعمل میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری فوج بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔ بھارت نے کنٹرول لائن پر بھاری اسلحہ استعمال کیا۔ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ عابد شیر علی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان کی مسلح افواج اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کہتے ہیں بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھارتی اشتعال انگیز ی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھارتی جنگی جنوں پر کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی بھارتی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*