بھارت کا پاکستان اوربنگلادیش کی سرحدوں کے ساتھ کئی تہوں پر مشتمل اسمارٹ باڑلگانےکااعلان

بھارت کا پاکستان اوربنگلادیش کی سرحدوں کے ساتھ کئی تہوں پر مشتمل اسمارٹ باڑلگانےکااعلان

بھارت نے پاکستان اوربنگلادیش کی سرحدوںکے ساتھ کئی تہوں پر مشتمل اسمارٹ باڑلگانےکااعلان کیا ہے ، باڑ کی تعمیر آئندہ سال کے وسط تک شروع کی جائےگی۔بھارتی سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے نئی دلی میں بتایا کہ تہہ درتہہ اسمارٹ باڑکی تعمیرسے فوجی پٹرولنگ کی ضرورت نہیں رہےگی۔انہوں نے کہا کہ باڑکی تعمیر2017 کےآخر تک شروع کی جائےگی،20عالمی کمپنیاں منصوبےکاتیکنیکی جائزہ لےرہی ہیں۔ڈی جی بی ایس ایف نے کہا کہ مربوط بارڈرمینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کردیاگیاہے،یہ سیکیورٹی رِنگ (ring)ریگولرباڑاورلیزردیوارپرمشتمل ہوگا ۔ سیکیورٹی رنگ عبورہونے پر الارم بجے گا جس پر زمینی فورسزفوری کارروائی کریں گی۔کے کےشرما نے کہا کہ سرنگوں کے ذریعے داخلے سے نمٹنے کے لیے اسرائیل سے ٹیکنولوجی حاصل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے کچھ پائلٹ پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ان کا بتانا تھا کہ جموں میں دو، پنجاب اورگجرات میں ایک ایک پائیلٹ پروجیکٹ پرکام ہورہاہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*